اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || پولیٹیکو نیوز ویب سائٹ نے آج تین باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے قطر کی شرکت کے ساتھ 9 ستمبر کو قطر پر صہیونی ریاست کے فضائی حملے کے بعد اپنے قطری ہم منصب سے اسرائیلی وزیر اعظم کی حالیہ معافی کا متن تیار کیا تھا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے نیتن یاہو کے ساتھ فون کال کے دوران "ایک بااثر قطری ثالث اور قطری وزیر اعظم کا قریبی اتحادی" وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں موجود تھا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ اسرائیلی وزیر اعظم پہلے سے لکھے گئے متن کے مطابق بات کرے گا۔
اس کال کے کچھ ہی دیر بعد امریکی صدر نے غزہ جنگ کے خاتمے کے سلسلے میں اپنا منصوبہ جاری کیا اور نیتن یاہو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ اسرائیل اور عرب دنیا نے اس منصوبے کو تسلیم کر لیا ہے۔
قبل ازیں میڈیا نے نیتن یاہو کے دفتر سے جاری کردہ متن کی بنیاد پر بتایا کہ مذکورہ کال میں نیتن یاہو نے قطر کے وزیراعظم سے اس ملک کی سرزمین پر حملے پر معذرت نہیں کی اور صرف دوحہ میں حماس کے ہیڈکوارٹر پر حملے کے دوران ایک قطری شہری کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ